Social Research
Bringing Change in the Society through Social Research
We drive social reforms by enabling leaders, policy makers and influencers to act decisively and take informed decisions.
Importance of Social Research
Research is an important instrument that businesses leverage to stay relevant in the competitive world and achieve their goals, through data-driven decision making.
Similarly, research is also critical for those working for social transformation, in order to identify the most critical social needs, act decisively and take informed decisions to effectively drive social changes. It also enables better coordination and collaboration among various stakeholders by providing a common ground based on facts.
Driving Social Change by Supporting Thought Leadership
In view of this, The Absolute Insight has been focusing on helping policy makers, religious leaders, and social reformers and influencers through its unique position in the social research ecosystem and comprehensive research methodologies.
Our access to different community influencers and thought leaders, and knowledge and understanding of different Indian languages and cultural nuances, enable us to generate deep and actionable insights for effective and real-time decision making.
Our social research offerings broadly cover the following:
- Develop a deep understanding of various population segments and communities (their attitude, behaviors, needs, concerns, etc.)
- Track public opinion on various issues, and conduct gap analysis between opinion of leaders and common people
- Conduct impact analysis by assessing actual/potential impact and reaction to key events, developments and policies
- Assess results of various social initiatives (awareness, adoption, impact) and identify areas of improvement
Participate in our current study on 'What do Indian Muslim's Think?
As part of its focus on social research, The Absolute Insight is conducting a study to understand how Muslims in India think about some of the key issues that are concerning them. The study is first of its kind in India which will help to understand what common Indian Muslims think on these issues in contrast to what is attributed to them by their leaders, media houses and by the society in general, based on mere perception and preconceived notions.
This study will also help community leaders and influencers to develop an in-depth understanding of the community so that they can focus their efforts in the right direction and utilize resources to achieve maximum benefits. In the absence of such an understanding, it is believed that most social and religious organizations lack data-driven decision making and their strategic priorities are primarily based on individual preferences and perceptions. This mostly leads to failure to achieve the desired outcomes, since identification of real issues is the first step toward addressing those and bringing in the required reforms.
In the first phase of this study the inputs will be gathered from general muslim population in India with a fair representation across various socio-economic groups, and those who belong to various regions and schools of thoughts. In the second phase, The Absolute Insight plans to conduct in-depth discussions with key community leaders to assess the gap between their understanding of Muslim polpulations’ opinion on certain issues.
If you are interested in sharing your thoughts on important issues related to Muslims in India, please click on this link to attempt the survey. Please note that this survey is being conducted solely by The Absolute Insight, and it has nothing to do with any Government or other organization. Your data will remain confidential and will only be used in an aggregated manner to form a broader understanding.
You can write to us in case of any questions/clarifications: [email protected].
سماجی ریسرچ و تحقیق
سماجی تحقیق کے ذریعے معاشرتی تبدیلی
سماجی تحقيق کی اہمیت
کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے لئے ریسرچ و تحقیق ایک ایسا اہم آلہ ہے جس کے ذریعہ وہ معلومات اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کرتی ہیں جو انہیں موجودہ وقت کی مسابقتی دنیا میں باقی رکھتی ہے اور ان کے اہداف کے حصول میں معاون ہوتی ہے۔ بعینہ ریسرچ و تحقیق ان افراد کے لئے بھی یکساں طور پر اہم اور ضروری ہے جو سماجی تبدیلی کے لئے کام کر رہے ہیں، تا کہ وہ اہم ترین سماجی ضروریات کی نشاندہی کر سکیں، پھر ان پر پورے فہم و فراست کے ساتھ کام کر سکیں اور موثر سماجی تبدیلیوں کے لئے معلومات پر مبنی فیصلے لے سکیں۔ ریسرچ و تحقیق کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ حقائق پر مبنی ایک مشترکہ بنیاد فراہم کر کے متعلقہ افراد ا و اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کو یقینی بناتا ہے۔
سماجی تبدیلی کے فروغ میں قائدین کا تعاون
ریسرچ کی اس اہمیت کے پیش نظر دہلی کی "دا ابسولوٹ انسایٹ" سماجی ریسرچ و تحقیق کے ذریعہ اور ریسرچ کے جامع اور جدید طریقوں کو اختیار کر کے پالیسی سازوں، مذہبی رہنماؤں، سماجی مصلحین اور اصحاب اثر و رسوخ کی مدد کرتی ہے۔
کمیونٹی کے مختلف اصحاب اثر و رسوخ اور فکری قائدین تک ہماری رسائی اور مختلف ہندوستانی زبانوں اور ثقافتی باریکیوں کے بارے میں ہمارا وسیع تجربہ ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم موثر اور بروقت فیصلہ سازی کے لیے درکار دقیق اور قابل عمل نتائج اخذ کر سکیں۔
ہم اپنی سماجی ریسرچ و تحقیق میں مندرجہ ذیل عناوین اور نکات پر معلومات فراہم کرتے ہیں
- آبادی کے مختلف طبقات اور کمیونیٹیز کے رویوں، طرز عمل، ضروریات اور خدشات کے تعلق سے گہری سمجھ۔
- مختلف امور پر رائے عامہ کو جاننے کی کوشش اور ان امور کے تعلق سے قائدین اور عام لوگوں کی آراء کے درمیان پائے جانے والے فرق کا تجزیہ۔
- اہم واقعات، پیش رفت اور پالیسیوں پر حقیقی / ممکنہ اثرات اور رد عمل کا جائزہ۔
- مختلف قسم کے سماجی اقدامات کے نتائج کا تجزیہ اور ان جگہوں اور نکات کی نشاندہی جن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
'ہندوستانی مسلمان کیا سوچتے ہیں؟': ایک مطالعہ
سماجی تحقیق اور ریسرچ کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر "دا ابسولوٹ انسایٹ" ایک مطالعہ کے ذریعہ یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہندوستانی مسلمان اپنے چند اہم مسائل کے بارے میں کس طرح سوچتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس کے ذریعہ یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ عام ہندوستانی مسلمان ان امور اور مسائل کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں جن کے تعلق سے ان کے قائدین، میڈیا ہاؤسز اور عام معاشرہ محض اپنے ذاتی خیالات اور تصورات کی بنیاد پر الگ الگ باتیں منسوب کرتے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ یہ اسٹڈی قائدین اور اصحاب اثر و رسوخ کو کمیونٹی کے بارے میں ٹھوس معلومات فراہم کرے گی جس کے ذریعہ انہیں صحیح سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھنے میں اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔ مذکورہ بالا سمجھ اور فہم کی عدم موجودگی کی وجہ سے عموما سماجی اور دینی تنظیمیں اور ادارے معلومات پر مبنی فیصلہ سازی نہیں کر پاتے اور ان کی منصوبہ بندی بنیادی طور پر انفرادی ترجیحات اور پسند و ناپسند پر مبنی ہوتی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے مطلوبہ نتائج کے حصول میں عموما ناکامی ہاتھ لگتی ہے، کیونکہ مسائل سے نپٹنے اور مطلوبہ اصلاحات کے نفاذ کے لئے سب سے پہلے حقیقی مسائل کا ادراک ضروری ہے۔
اس اسٹڈی کے پہلے مرحلہ میں مختلف اہم امور پرعام ہندوستانی مسلمانوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اس میں ہندوستانی مسلمانوں کے مختلف سماجی و اقتصادی گروہوں، مختلف خطوں میں رہائش پذیر اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو شامل کیا جائے گا۔ جبکہ اس اسٹڈی کے دوسرے مرحلہ میں "دا ابسولوٹ انسایٹ" کمیونٹی کے اہم قائدین کے ساتھ ان مسائل پر گفتگو کرے گا، تا کہ یہ سمجھا جا سکے کہ ان مسائل اور امور کے تعلق سے عام مسلمانوں اور ان کی آراء کے درمیان کیا فرق ہے۔
اگر آپ ہندوستانی مسلمانوں سے متعلق اہم مسائل پر اپنے خیالات شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ کرم سروے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ آپ کی اطلاع کے لئے یہ عرض ہے کہ سروے مکمل طور پر "دا ابسولوٹ انسایٹ" کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، اس کا کسی بھی حکومتی یا ذاتی تنظیم اور ادارہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات پوری طرح محفوظ رکھی جائیں گی اور ان کا استعمال صرف مجموعی تجزیہ کے لیے کیا جائے گا تا کہ ان اہم امور کے تعلق سے ایک وسیع تر منظر نامہ تشکیل دیا جا سکے۔
اس سلسلہ میں کسی بھی وضاحت یا سوال کے لئے آپ ہم سے اس ایمیل پر ربط کر سکتے ہیں۔
Testimonials
What they are saying about us
Contact
Contact us for a Query
Location:
140 DSIDC Shed, Okhla Industrial Area Phase-I, New Delhi, India 110020
Email:
Call:
+91-98716-00383